مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے چین سے آنے والے بعض مسافروں سے کورونا وائرس کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پاکستانی حکومت کو اس بات کا خدشہ ہے کہ چائنا سے آنے والے بعض مسافروں سے کورونا وائرس کراچی میں پھیل سکتا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں ممکنہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اسٹینڈرپروسیجرآپریٹنگ جاری کردیا اورفوری طورپربنائی جانیوالی ریپڈریسپانس میڈیکل ٹیم کا دائرہ وسیع کردیا جس کے بعد اب ریڈمیڈیکل ریسپانس ٹیم کراچی کے 6 اضلاع میں قائم کردی گئی ہے۔ادھر صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایت کے بعد سندھ بالخصوص کراچی میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، صوبائی محکمہ صحت نے ائیرپورٹ پر تعینات محکمہ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم کو سخت ہدایت جاری کی ہیں کہ ایئرپورٹ پرکورونا وائرس کی علامات میں مبتلاکسی بھی مشتبہ مسافرکو ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلنے دیاجائے اورمشتبہ مسافروں کوفوری قرنطینہ یونٹ منتقل کیاجائے۔
پاکستانی حکام نے چین سے آنے والے بعض مسافروں سے کورونا وائرس کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
News ID 1897641
آپ کا تبصرہ